
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ مرینہ خان نےسفید بال رکھنے کی وجہ بتادی۔
مرینہ خان کاشمارپاکستان کی معروف اور تجربہ کار اداکاراؤں میں ہوتاہے،بے شمارکامیاب ڈرامے ان کے کریڈٹ پر ہیں جن میں انہوں نے یادگارکردارنبھائے ہیں۔
مرینہ خان سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے بال ڈائی کیوں نہیں کیے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں بہت زیادہ سست ہوں، ایک بار بال رنگوا لیں تو پھر بار بار ٹچ اَپ کروانا پڑتا ہے اور یہ میرے بس کی بات نہیں۔
مرینہ خان نے بتایا کہ میرے اس فیصلے کے پیچھے میری والدہ بھی ایک بڑی وجہ تھیں، ایک بار میں اسکول کے ایک فنکشن میں اپنی والدہ کو ڈھونڈ رہی تھی، پیچھے بہت سی خواتین بیٹھی تھیں، مجھے ایک خاتون کے سفید بال نظر آئے تو میں آگے بڑھ گئی کیونکہ مجھے لگا یہ میری امی نہیں ہو سکتیں لیکن جب واپس آئی تو دیکھا کہ وہ واقعی میری والدہ ہی تھیں۔
سینئراداکارہ نے کہا اسی لمحے مجھے احساس ہوا کہ میری والدہ کے بال سفید ہو چکے ہیں، مگر انہوں نے اس پر کبھی توجہ ہی نہیں دی تھی، تب میں نے سوچا کہ اگر میری والدہ اپنے سفید بالوں کے ساتھ خوبصورت لگ سکتی ہیں تو پھر میں کیوں نہیں؟
یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال ہراسانی کے مقدمے کو ’’ذاتی معاملہ‘‘ قرار دینے پر برہم
مرینہ خان نے واضح کیا کہ میں نے مکمل طور پر ہیئر کلر چھوڑا نہیں، میں نے درمیان میں دو تین بار بال رنگوائے بھی ہیں، لیکن باقاعدگی سے نہیں۔






