(آزاد نہڑیو) سندھ کی صوبائی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی بےچینی دور کردی ۔
ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پینشن میں سات فیصد اضافہ کردیا گیا ۔
سندھ صوبائی حکومت کے محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سات فیصد اضافہ کا نوٹیفیکیشن پہلے جاری کر دیا تھا۔ اب محکمہ خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی مینشن میں سات فیصد اضافہ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔
اس اضافہ کا اطلاق فیملی پینشن اینڈ گریجویٹی سکیم کے تحت ملنے والی پینشن پر بھی ہو گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے نئے مالی سال 2026 اور 2027 کےبجٹ میں پینشن میں سات فیصد اضافے کا اعلان جون میں صوبائی بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا تھا ۔
سندھ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں ایڈہاک اور کنوینس الائونس کا نوٹی فکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا ۔
یکم جولائی سے تنخواہوں میں سات فیسد اضافہ کے اعلان کی رو سے یکم اگست کو ملنے والی تنخواہوں میں یہ اضافہ شامل ہونا چاہئے۔ سرکاری محکموں میں تنخواہوں کی تیاری کا عمل مہینے کے آخری ہفتے میں شروع ہو جاتا ہے۔ سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ اگر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے بروقت نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو اس مہینے کی تنخواہ میں سات فیصد اضافہ دینے کے لئے یا تو سرکاری محکموں میں تنخواہیں بنانے والے علمہ کو اضافی محنت کرنا پرے گی یا ممکن ہے کہ اضافہ کی رقم کو اس ماہ کی تنخواہ مین شامل کرنا ممکن ہی نہ رہے یا پھر تنخواہیں ہی تاخیر کا شکار ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیئے: حنا پرویز بٹ کی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز پر تنقید






