4

سرکاری ملازموں کی سنی گئی، پنجاب میں بنیادی تنخواہوں اور پینشن کے نئے نوٹیفیکیشن جاری ہو گئے

(24نیوز)  حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے لیے بیسک پے سکیلز 2026 نافذ کرنے اور سول پنشنرز کی پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ دونوں فیصلوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کے تمام موجودہ سرکاری ملازمین کو بیسک پے اسکیلز 2022 سے منتقل کرکے بیسک پے اسکیلز 2026 میں شامل کیا جائے گا۔ ملازمین کی تنخواہیں نئے پے اسکیلز کے مطابق مقرر ہوں گی، جبکہ سالانہ انکریمنٹ موجودہ قواعد کے تحت یکم دسمبر کو جاری رہے گی۔

دوسری جانب حکومت نے یکم جولائی 2026 سے قبل ریٹائر ہونے والے سول پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ بھی منظور کر لیا ہے۔ یہ اضافہ میڈیکل الاؤنس کے بغیر نیٹ پنشن پر لاگو ہوگا، جبکہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین اس اضافے کے اہل نہیں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافہ مقررہ قواعد کے تحت فیملی پنشن اور دیگر متعلقہ کیٹیگریز پر بھی لاگو ہوگا، جبکہ دونوں فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں