4

پی ڈی ایم اے نے خبردارکردیا

(24نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائوں میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کردیں۔ 
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے،دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے،تربیلا 3 لاکھ 36 ہزار چشمہ 3 لاکھ 2 ہزار کیوسک ہے،دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ 
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اونچے دجے کا سیلاب ہے،مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 95 ہزار، خانکی کے مقام پر 2 لاکھ 62 ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے،دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 73 ہزار کیوسک ہے،دریائے راوی میں جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بہاو ٔنارمل ہے،نارروال نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق گجرات نالہ بھمبر اور وزیرہ آباد نالہ پلکھو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہواہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمرعباس میلہ کے مطابق دریائے چناب کے اپر کیچمنٹس میں بارشیں رک چکی ہے،گزشتہ 12 گھنٹوں سے دریائے چناب میں بہاو ٔمستحکم ہو چکا ہے،دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،ڈرون اڑانے پرپابندی بھی برقرار
ڈی جی عمر عباس میلہ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل ہیں ،فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی،شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،دریاؤں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں ،دریاؤں کی کراسنگ کیلئے معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں دریاؤں ندی نالوں میں ہرگز نہانے مت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں