
(علی رامے)پنجاب میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،پی ڈی ایم اےنے بارشوں سے ہونےوالے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 21 شہری جاں بحق154اور زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلے میں بہنے سے متعلق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آسمانی بجلی گرنے سے 2، چھتیں گرنے سے 15 ،کرنٹ لگنے سے 3 اور ڈوبنے سےایک شہری جاں بحق ہوا،بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نےمون سون بارشوں کے دوسرے سپیل میں انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کے باعث اربن و فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عمرعباس میلہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت جاں بحق افراد کی فیملیزکو 10 سے 50 لاکھ تک امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نےڈی سیز کو دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کر یں،کچے مخدوش و خستہ حال مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں ۔خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات چھتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی ،بچوں کا خیال رکھیں انہیں بجلی کی تاروں کھمبوں اور نشیبی علاقوں کے قریب ہرگز نہ جانیں دیں۔احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔






