3

قلات ڈویژن کو ختم کرنے کا معاملہ؛نواب اسلم رئیسانی نے آئینی درخواست دائرکردی

(عیسیٰ ترین)قلات ڈویژن ختم کرنے اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کے معاملے پرسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے آئینی درخواست ہائیکورٹ میں داخل کر دی۔
درخواست میں حکومت بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔
 نواب اسلم رئیسانی کے وکیل ریاض احمدنے مؤقف اپنایاہے کہ ملک میں 1973 کا آئین ہے،آئین عوام کو بنیادی حقوق دیتا ہے، حکومت نے معاملے پر مستونگ اور قلات کی عوام کو نہیں سنا،کسی کو سنے بغیر تقسیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے مطابق سراوان جھالاوان کو سنے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، یہ ہمارے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اس اقدام سے کابینہ اراکین بھی متاثر ہوئے لیکن وہ بھی خاموش ہیں، حالات کی بہتری کے لئے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
 نواب اسلم رئیسانی کے مطابق ڈویژن کی حیثیت ختم کرنے سے قلات کی تاریخی حیثیت ختم کر دی گئی،حکومت کوئی بھی الاٹمنٹ یا اراضی کی خریداری میں قبائل کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں