
(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم صنعت کے وراسٹائل اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیاہے کہ ایک فلم میں جب انہیں کٹ کرکے ان کی جگہ اداکار فیصل رحمٰن کو کاسٹ کیاگیاتو وہ شدید دل برداشتہ ہو گئے تھے۔
ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک فلم کی ناکامی کے بعد انہیں ایک نئی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی اور وہ اس پر کام شروع کرنے کے لیے تیار تھے۔
جاویدشیخ نے بتایاکہ بعد میں فلم سازوں نے انہیں فون کر کے بتایا کہ فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا مؤقف ہے کہ وہ اس وقت فلاپ اداکار بن چکے ہیں، اس لیے ان کی جگہ فیصل رحمٰن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس فیصلے نے انہیں شدید صدمہ پہنچایا اور وہ اس واقعے پر رو پڑے، تاہم اس کے بعد انہیں کئی برس تک سخت جدوجہد کرنا پڑی، مسلسل محنت اور لگن کے باعث وہ دوبارہ کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نےفلم ’’اوڈیسی‘‘ کا اے آئی ورژن بنانے کا اعلان کردیا
جاویدشیخ نے مزید بتایا کہ بعد ازاں وہی فلم ساز دوبارہ ان کے پاس فلم کی پیشکش لے کر آئے، لیکن انہوں نے دل میں کوئی رنجش نہیں رکھی اور پیشہ ورانہ انداز میں ان کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم محنت، صبر اور مثبت رویہ ہی انسان کو دوبارہ کامیابی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔






