
(انور عباس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے دورے کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔
اسحاق ڈار کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 23 اور 24 جولائی کو کرغزستان میں ہوگا۔
اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ہ
اسحاق ڈار نے فلپائن حکومت اور آسیان ریجنل فورم کی ٹیم کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منیلا میں پاکستانی وفد کی بہترین میزبانی پر فلپائن حکومت اور آسیان ٹیم کے شکر گزار ہیں۔






