4

’’بچی کو قتل کیا گیا ہے‘‘گزشتہ روزلاپتہ ہونے والی 6 سالہ دعا کی لاش منوڑہ سمندر سے برآمد

(مبشر حسین) گزشتہ شام   ماڑی پور سے لاپتہ ہونے والی 6 سالہ دعا کی آج مردہ حالت میں منوڑہ سمندر سے مل گئی،واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کرکے کارراوئی شروع کردی گئی۔ 

دعا گزشتہ روز ماڑی پور تھانے میں درج ایف آئی آر کے بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی،چاچا نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا،ریسکیو اہلکاروں کو بھی چاچا نے میڈیا پر بیان دینے سے سختی سے روک دیا،مقتولہ دعا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی،بچی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے موسیٰ لین منتقل کی جا رہی ہے۔ 

 پولیس کی کارروائی اور تحقیقات جاری؛
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی کو قتل کیا گیا ہے،دعا کے قتل سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی ٹوئنٹی ون کو موصول ہوئی ہیں ،فوٹیج میں مبینہ قاتل کو خالی بوری لے آتے دیکھا جاسکتا ہے،ملزم بوری میں بچی کی لاش لیکر واپس جاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ممکنہ طور پر ملزم دعا کی لاش ٹھکانے لگانا چاہتا تھا ۔

  پولیس حکام کے مطابق اہم شواہد ملنے کے بعد کیماڑی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی،ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  بیمار بچی کی ماں شوہر کی تلاش میں نکلی،زیادتی کا شکار ہو گئی
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں