3

کراچی: گلشن معمار میں 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ،والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

(24نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس  نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ 

مقدمے میں والد نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کارپینٹر ہوں، اہلیہ گھروں میں کام کرتی ہیں،صبح 9 بجے ہم دونوں روزگار کے لیے گھر سے نکل گئے تھے، بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق دو نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے،ملزمان نے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا،واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،بیٹی کی کال پر گھر پہنچے اور فوری مددگار 15 کو اطلاع دی۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

متاثرہ فیملی نے مطالبہ کیا ہے کہ  ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں : ’’بچی کو قتل کیا گیا ہے‘‘گزشتہ روزلاپتہ ہونے والی 6 سالہ دعا کی لاش منوڑہ سمندر سے برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں