
(علی بھٹہ)فیصل آباد میں شہر کے نواحی علاقہ میں ایک شخص نے 3 بچوں کو کھانے میں ملا کر زہر دے دیا۔
فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقہ میں تین بچوں کو زہر دینے کے بعد شقی القلب شخص نے خود بھی زہر کھا لیا۔ اس زہر کے اثر سے 46 سالہ اظہر دم توڑ گیا ۔
باپ کے بے رحم اقدام کا نشانہ بننے والے تینوں بچوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے کوشش کر کے تینوں بچوں کی زندگیاںبچا لی ہیں تاہم ان کی ھالت اب بھی نازک ہے۔
باپ کے بے رحم اقدام کا شکار ہونے والے بچوں میں 11 سالہ دعا،4 سالہ عشال 6 سالہ اریز شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والا شخص آج کل بے روز گار تھا اور اپنے مالی مسائل سے پریشان تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا چالیس سال بعد مینار پاکستان پر جلسہ پرسوں 25 جولائی کو ہو گا، جیالوں کی دیوانہ وار تیاریاں






