
(راؤ دلشاد) پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کی منظوری دے دی ۔
وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر فلم سٹی اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری۔
پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 کے سیکشن 3 کے تحت بورڈ فوری طور پر تشکیل دے دیا گیا۔
سینئر وزیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کے چیئرپرسن، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری پنجاب بورڈ میں شریک رکن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا وائس چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھنڈر سٹارم کہاں اور بارشیں کہاں؛ موسم کی نئی فورکاسٹ آگئی
ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین عباسی بورڈ کے رکن، پریذیڈنٹ ینگ پارلیمیٹری فورم و ایم پی اے امینہ حسن پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کی رکن ، ایم پی اے سارہ احمد کو بھی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔
سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت، سیکرٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی، ندیم مانڈوی والا، ونیزا احمد، اعتزاز اسلم چودھری عمارہ ایس گوندل ، ڈاکٹر فواد بیگ کو بھی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کے ممبر/سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا چالیس سال بعد مینار پاکستان پر جلسہ پرسوں 25 جولائی کو ہو گا، جیالوں کی دیوانہ وار تیاریاں






