2

وزیر اعلی نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کی منظوری دے دی

(راؤ دلشاد)   پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ   تشکیل دے دیا  گیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کی منظوری دے دی ۔
وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر فلم سٹی اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری۔
پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 کے سیکشن 3 کے تحت بورڈ فوری طور پر تشکیل دے دیا گیا۔
سینئر وزیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کے چیئرپرسن، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری پنجاب بورڈ میں شریک رکن،  چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا وائس چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   تھنڈر سٹارم کہاں اور بارشیں کہاں؛ موسم کی نئی فورکاسٹ آگئی 
ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین عباسی بورڈ کے رکن،  پریذیڈنٹ ینگ پارلیمیٹری فورم و ایم پی اے امینہ حسن  پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کی رکن ،  ایم پی اے سارہ احمد کو بھی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔
سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ،  سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور،  سیکرٹری اطلاعات و ثقافت،  سیکرٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی،  ندیم مانڈوی والا، ونیزا احمد، اعتزاز اسلم چودھری  عمارہ ایس گوندل ، ڈاکٹر فواد بیگ کو بھی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کا رکن نامزد کر دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کے ممبر/سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا چالیس سال بعد مینار پاکستان پر جلسہ پرسوں  25 جولائی کو ہو گا، جیالوں کی دیوانہ وار تیاریاں  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں