
(ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں مزید 4.87 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 98.65 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل بھی 3.95 فیصد مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 90.26 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہر صبح نئی قیمت، تین دن میں ڈیزل 20.69 اور پٹرول 11.32 روپے مہنگا






