
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ معمولی کمی ہوئی ،انٹر بینک میں ڈالر 277.91 روپے سے کم ہوکر 277.90 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 279.86 روپے پر آگیا جبکہ یورو 60 پیسے مہنگا ہوکر 322.78 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے اضافے سے 378.62 روپے ، یو اے ای درہم 4 پیسے مہنگاہوکر 76.85 روپے ، سعودی ریال 5 پیسے مہنگاہوکر 75.12 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان






