3

ٹماٹر  کی قیمت پھر بلند۔۔! فی کلو کتنے روپے تک جاپہنچے؟

(ویب ڈیسک)کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
ایرانی ٹماٹروں کی ترسیل کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکااورشہرقائدمیں ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ کر 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت متعدد تاجر ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پاؤ کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا، مزید بارشوں کی پیشگوئی
کچھ دکاندار چھوٹے سائز اور کچے ٹماٹر 400 روپے فی کلو کے حساب سے بھی فروخت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث ملک بھرمیں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ریکارڈاضافہ ہوچکاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں