
(ویب ڈیسک ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2690 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 739 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیراعظم کی مشکلات بڑھ گئیں!
دوسری جانب گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو ا تھا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ معمولی کمی ہوئی ،انٹر بینک میں ڈالر 277.91 روپے سے کم ہوکر 277.90 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 279.86 روپے پر آگیا جبکہ یورو 60 پیسے مہنگا ہوکر 322.78 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے اضافے سے 378.62 روپے ، یو اے ای درہم 4 پیسے مہنگاہوکر 76.85 روپے ، سعودی ریال 5 پیسے مہنگاہوکر 75.12 روپے پر پہنچ گیا۔






