3

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

(احمد منصور)سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھارتی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دو روز باقی۔۔۔۔۔۔۔۔!

ذرائع کےمطابق حالیہ دنوں میں مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیئے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سییورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں