5

سونا آج بھی ہزاروں روپے سستافی تولہ کتنے کاہوگیا؟

(اشرف خان)سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کمی کے ساتھ 4050 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4600 روپے سستا ہوگیاجس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آگئی۔
دس گرام سونا 3944 روپے کی کمی کے ساتھ3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے پرآگیاہے جبکہ فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہوکر 6309 روپے کی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد چین کی سونے کی درآمدات دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت  4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعددس گرام سونا3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے کاہوگیاتھا،فی تولہ چاندی کی قیمت 33 روپے کمی کے بعد 6370 روپے پر آگئی تھی۔

 عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیاتھا۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں