3

وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ادویات کی قیمتوں کا آٹھواں اجلاس

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ادویات کی قیمتوں کا آٹھواں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وزیر دفاعی پیداوار اور ڈریپ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی،ڈریپ کی جانب سے نئی ادویات کی قیمتوں، ہارڈشپ کیسز اور ضروری ادویات کی دستیابی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگ زیب نے اس موقع پر کہاکہ ا دویات کی قیمتوں کے فیصلے شفاف، شواہد پر مبنی اور مشاورتی عمل کے تحت کیے جائیں،مریضوں کو ضروری ادویات کی بروقت دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ادویات کی قیمتوں میں عوامی مفاد، مریضوں کی استطاعت اور فارما انڈسٹری کے استحکام میں توازن ضروری ہے۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے ہدایت کی کہ اہم ادویات سے متعلق فیصلوں کی وجوہات عوام کے سامنے واضح انداز میں پیش کی جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ہندوتوا کا سیاسی منصوبہ: چالیس برس بعد کامیابیاں، ناکامیاں اور مستقبل!
 کابینہ کمیٹی نے ڈریپ کی سفارشات اور ادویات کی قیمتوں سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا،وفاقی وزیرخزانہ نے اس بات پر زوردیاکہ ادویات کی قیمتوں کے تعین میں شفافیت اور عوامی اعتماد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں