
(ویب ڈیسک)جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہو گی۔
ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داریاں بھی نبھائی تھیں ،وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ادویات کی قیمتوں کا آٹھواں اجلاس
ڈاکٹر محمد طفیل 28 جولائی سے یہ نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔






