3

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت روزانہ مقرر کرنے کی پالیسی، سینیٹ کمیٹی نے اوگرا ور پٹرولیم ڈویژن سے جواب طلب کر لیا

(اویس کیانی)   سینیٹ  کی پیٹرولیم  سٹینڈنگ کمیٹی نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ تعین کرنے کا نوٹس لے لیا۔

سینیٹ کی پٹرولیم کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو طلب  کر لیا۔

سٹینڈنگ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پندرہ روز بعد مقرر کرنے کی بجائے روانہ نئے سرے سے مقرر کرنے کے معاملہ پر  ان دونوں اداروں کا مؤقف طلب کر لیا۔

اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن سے سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ پٹرول، ڈیزل، متی کے تیل کی قیمت کا پندرہ دن یا  ہفتہ وار کی بجائے اب روزانہ  نئے سرے سے تعین کیوں کیاجا رہا ہے۔ اس نئے سلسلہ کا جواز بتایا جائے۔

سٹینڈنگ کمیٹی  نے دونو ں اداروں سے یہ بھی سوال کیا ہے کہ اس روزانہ قیمت مقرر کرنے کی پالیسی کا پٹرولیم مصنوعات کے کنزیومرز پر کیا اثر ہو رہا ہے، اس کی تفصیل بتائی جائے۔ 

 
سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان

سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم (Senate Standing Committee on Petroleum) کے چیئرمین سینیٹر عمر فاروق ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے اپ ٹو ڈیٹ ریکارڈ کے مطابق اس اہم کمیٹی کے ارکان کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:

چیئرمین کمیٹی:  سینیٹر عمر فاروق

کمیٹی کے ارکان :
سینیٹر قراۃ العین مری
سینیٹر سیف اللہ ابڑو
سینیٹر رانا محمود الحسن
سینیٹر عبد الواسع
سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی
سینیٹر سعدیہ عباسی
سینیٹر سردار الحاج محمد عمر گورگیج
سینیٹر محسن عزیز
سینیٹر راجہ ناصر عباس
سینیٹر ہدایت اللہ خان
سینیٹر جام سیف اللہ خان
سینیٹر امیر ولی الدین چشتی
سینیٹر منظور احمد 

بلحاظِ عہدہ رکن (Ex-Officio Member)
وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) (موجودہ وفاقی وزیر: علی پرویز ملک) 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں