گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز مستونگ کے دہشتگردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی سی ایم ایچ ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکینِ اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد نے زخمی جج کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔






