
(24نیوز) ریلیں دیکھنے کا نشہ نوکری کو داؤ پر لگا گیا اور ہاتھ میں ہتھکڑی بھی ڈلوا گیا۔ ڈیوٹی کے دوران ریلیں دیکھنے کے مریض پولیس اہلکار کو آخر کار ہتھکڑی لگ گئی۔
ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کا پٹرولنگ آفیسر پٹرولنگ کرنے کی ڈیوٹی کے دوران ڈیوٹی کرنے کی بجائے موبائل فون پر ریلیں دیکھنے میں مصروف تھا رہتا تھا۔ آج یہ نشہ اس کو ہتھکڑی لگوانے کا سبب بن گیا۔ موبائل فون پر فیس بک اور ریلز دیکھنے پر رنگ روڈ پولیس کا پیٹرولنگ آفیسر گرفتار ہو گیا۔
پٹرولنگ آفیسر پر دفعہ 155-C کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سینئیر حکام نے عوامی خدمت اور ٹریفک مینجمنٹ ک کی ذمہ داریوں کو فراموش کر کے ڈیوٹی کے وقت میں سوشل میڈیا استعمال کرنے پر سخت کارروائی کرکے گرفتار کرنے کے بعد اس اہلکار کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
رنگ روڈ پولیس کے کمانڈنٹ نے اس اہلکار کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فرائض میں غفلت یا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کاروائی ہوگی. کمانڈنٹ نے بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے غیر ضروری استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ رہے گی۔ تمام افسران اور اہلکاروں کی اولین ذمہ داری ٹریفک کی مؤثر مینجمنٹ اور شہریوں کی بروقت مدد ہے۔اس ذمہ داری کو بھول کر ریلیں دیکھنے والوں کا برا انجام ہو گا۔






