3

روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا نئی قیمت جانیے

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا  ۔انٹر بینک میں ڈالر277.90 روپے سے کم ہوکر 277.87 روپے پر بند ہوا ۔

ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامنفی اختتام ہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں 718پوائنٹس کی کمی  ریکارڈ کی گئی،ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 71ہزار21کی سطح پربند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں 23ارب روپے سے زائدمالیت کے57کروڑ سے زائدشیئرزکاکاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر564کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،سٹاک مارکیٹ میں 270کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی اور 186 کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ریلیں دیکھنے کے عادی پولیس اہلکار کو ہتھکڑی لگ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں