3

عطائیوں کی شامت آگئی

(ابراہیم رند) ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی کیسزسامنے آنے پرسندھ بھرکی گلی محلوں میں موجود عطائیوں کی شامت آگئی ،سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے عطاتائیوں کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان مصطفیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ عطاتائیوں کے کلینکس سیل کرکے ان پر جرمانے بھی عائد کریں گے۔روزانہ کی بنیادوں پر متعدد عطاتائیوں کے کلینکس سیل کئے جارہے ہیں۔

مصطفیٰ جتوئی نے کہاکہ گزشتہ6 ماہ کے دوران سندھ بھرکے 752  عطاتائیوں کے کلینکس سیل کئے گئے۔سائٹ، بلدیہ،نارتھ کراچی سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بھی عطاتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 

ترجمان سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کاکہناتھا کہ سندھ بھرمیں موجود عطاتائیوں کا خاتمہ کریں گے، سندھ بھرمیں ہزاروں کی تعداد میں عطاتائیوں کے کلینکس قائم ہیں، بااثر عطاتائیوں نے اپنے سیاسی اثررسوخ استعمال کرنا شروع کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں:روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین ،6 دن میں پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے مہنگا ہوا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں