
(24 نیوز ) پاکستان نے نیپا ل کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال ایسو سی ایشن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اسلام آباد میں جاری سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تیسرے میچ میں نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔
قومی ٹیم نے تینوں سیٹ 25-14، 25-18 اور 25-10 سے اپنے نام کیے اور ایونٹ میں ناقابلِ شکست سفر کو برقرار رکھا ہے، پاکستان کی جانب سے یحییٰ سب سے نمایاں کھلاڑی رہے، جنہوں نے 14 پوائنٹس سکور کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی, قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ ہفتے کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی






