5

فیسکو کی بجلی بلوں پرکیو آر کوڈ کے ذریعے مستحق صارفین کی رجسٹریشن مہم مزید تیز

(اویس علی ) فیسکو  کی جانب سے بجلی بلوں پرکیو آر کوڈ کے ذریعے مستحق صارفین کی رجسٹریشن مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ،حکومت کی سبسڈی کے تسلسل کے لیے صارفین کی QR رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

فیسکو ریجن کے تقریباً39 لاکھ 51 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین میں سے تئیس لاکھ 13 ہزار  کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ، تقریباً 18لاکھ 38 ہزار سے زائد صارفین نے تاحال کیو آرکوڈ رجسٹریشن مکمل نہیں کی  ہے۔

فیسکو رجسٹریشن نہ کرنے والے صارفین کو آئندہ سبسڈی کے حصول میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، صارفین بجلی بل پر موجود کیو آر کوڈ سکین کر کے شناخت کی تصدیق اور رجسٹریشن مکمل کریں۔

فیسکو ترجمان کے مطابق کیو آر رجسٹریشن سے سبسڈی کے غلط استعمال کی روک تھام اور مستحقین تک براہِ راست فراہمی ممکن ہوگی،جعلی ویب سائٹس، لنکس اور غیر مصدقہ پلیٹ فارمز پر ذاتی معلومات درج نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں