
(زاہد بشیر چوہدری) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران امن و امان برقراررکھنے کے لئے آزاد کشمیر کی حکومت نے وفاقی حکومت سے نفری طلب کر لی ہے۔
27 جولائی سے شروع ہونے والے انتخابات تین مرحلوں میں 10 اگست کو مکمل ہوں گے۔ ان تینوں مرحلوں میں الیکشن کے پرامن، شفاف اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حکومتِ آزاد کشمیر نے وفاقی وزارتِ داخلہ سے پولیس نفری کی فراہمی کی نئی درخواست کی ہے۔
وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر صوبوں کی پولیس فورسز سے اہلکار فراہم کیے جائیں گے۔
پنجاب سے فراہم کی جانے والی نفری:
پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP): 5,000 اہلکار
رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP): 3,000 اہلکار
پنجاب کانسٹیبلری (PC): 900 اہلکار
ڈسٹرکٹ پولیس: 5,100 اہلکار
کل نفری: 14,000 اہلکار
دیگر صوبوں سے بھیجی جانے والی نفری:
سندھ پولیس: 2,000 اہلکار
خیبر پختونخوا پولیس: 500 اہلکار
بلوچستان پولیس: 200 اہلکار
گلگت بلتستان پولیس: 100 اہلکار
یہ بھی پڑھیئے: تین کم عمر بہنوں کی ایک ہی مرد سے شادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی
وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ اضافی نفری انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنوں، حساس مقامات کی سکیورٹی کے لئے استعمال کی جائے گی اور شہروں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بھی تعینات کی جائے گی۔ نفری کی تعیناتی آزاد کشمیر کے حکام کی ہدایات کے مطابق مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید






