(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں بیرون ممالک جانے کے لئے درکار جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ فروخت کرنے والی لیبارٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے بند کر کے سیل کر دی۔
مری روڈ راولپنڈی پر ایک لیبارٹری کے متعلق ہیلٹھ ڈیپارٹمنٹ کو شکایات ملی تھیں کہ وہاں جعلی سرٹیفیکیٹ بیچے جا رہے ہیں۔ شکایت ملنے پر کاروائی کی گئی تو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس برآمد ہوئے۔
لیبارٹری سے جعلی سرکاری مہر بھی برآمد ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید
ڈسٹرکٹ سینیٹری آفیسر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر شاہد محمود نے بتایا کہ اس لیبارٹی کے مالک حج عمرہ نوکری کے لئے بیرون ممالک جانے کے خواہشمندوں سے ہزاروں روپے لے کر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بیچتے تھے۔ ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔







