
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ سعودی عرب کو معاہدہ ابراہیمی کا رکن ہونا چاہیے۔
اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو جوہری معاہدہ نہیں کریں گے، سعودی عرب کو معاہدہ ابراہیمی کا رکن ہونا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو جوہری معاہدہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چین کی سفارتی کوششوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
واضح رہےکہ کچھ روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی باضابطہ منظوری دی تھی، تاہم اسے کانگریس کی منظوری درکار ہے۔






