
( امانت گشکوری)وفاقی آئینی عدالت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دائر آئینی درخواست کو باقاعدہ نمبر الاٹ کر دیا گیا ۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست کو آئینی درخواست نمبر 6/26 دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کااہم فیصلہ،پارکنسن کا مرض ضمانت کی بنیاد بن گیا
درخواست جون میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر کی گئی تھی، جسے اب وفاقی آئینی عدالت نے رجسٹر کرکے باقاعدہ نمبر جاری کر دیا ہے۔






