3

 لاہور: گڑھی شاہو   میں گھر کی چھت  گرنے سے میاں بیوی اور ایک بیٹی جاں بحق 

 (فاران یامین,وقاص احمد)لاہور کے علاقہ  گڑھی شاہو ریلوے کالونی میں گھر کی چھت  گرنے سے 4افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے تلے دب کر میاں، بیوی اور ایک بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ گڑھی شاہو ریلوے کالونی میں بارش کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے نتیجے میں چار افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم ملبے سے میاں، بیوی اور ان کی ایک بیٹی کو مردہ حالت میں نکالا گیا، جبکہ دوسری بیٹی محفوظ رہی۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلسل بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت زمین بوس ہوئی، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

 یہ بھی پڑھیں:خبردار! 3 دن کیلئے نیا خطرہ منڈلانے لگا!تمام پروگرام  منسوخ

 دوسری جانب بیدیاں روڈ پر بھی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے،لدھڑ سٹاپ بیدیاں روڈ پر چھت گرنے کا واقعہ اللصبح پیش ایا۔

اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کیا،گھر کی چھت مٹی اور ٹی ار گارڈر سے بنی ہوئی تھی،  چھت گرنے سے 03 افراد زخمی ہوئی۔

چھت گرنے کے اس واقع میں تین افراد زخمی ہوۓ جنکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں