
(زاہدبشیر)آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی تحریک پر حکومت آزادکشمیر کی جانب سے 27 جولائی کو تعطیل عام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہونی ہے،الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دن حکومت کو تعطیل کے نوٹیفکیشن کی تحریک کی تھی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیل صرف میرپور ڈویژن کی حد تک ہو گی۔






