
(اربازخان)لاہور میں سوئی گیس کی قلت کے باعث ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہونے سےایل پی جی کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں۔
اس وقت شہرکے مختلف علاقوں میں ایل پی جی بلیک میں فروخت ہورہی ہے،ایل پی جی کے سرکاری نرخ 241 مقررہیں لیکن مارکیٹ میں 410 روپے فی کلومیں فروخت ہورہی ہے۔
لاہور میں چند دنوں کے دوران ایل پی جی 330 سے بڑھ کر 370 سے 410 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔
شہریوں کااس حوالے سے کہناہے کہ سوئی گیس پریشر کم ہونے کے باعث ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبورہیں لیکن مہنگی ایل پی جی نے بجٹ بری طرح متاثر کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ تعلیمی ادارے کس قانون کے تحت فیس وصول کرتے ہیں ؟نیا انکشاف سامنے آگیا
شہریوں نے ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔






