
(فریحہ بتول )لاہور کی ضلعی انتظامیہ دودھ اوردہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی۔
لاہورمیں دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر مقررہے لیکن اوپن مارکیٹ میں دودھ 240روپے فی لٹرتک فروخت ہورہاہے۔
اسی طرح لاہور میں دہی 250روپے کلو تک فروخت ہورہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شہریوں کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران دودھ اوردہی کے سرکاری ریٹس پر عملدرآمدیقینی بنائیں۔






