3

کراچی :ایف آئی اے کی جعلی شناختی دستاویزات کے خلاف کارروائی 6 ملزمان گرفتار

(دُر شہسوار ) کراچی میں جعلی شناختی دستاویزات نیٹ ورک کے خلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی کے دوران افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے والے نیٹ ورک کے مزید 6 ملزمان  کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان جعلی شناختی دستاویزات، ریکارڈ میں ردوبدل اور سہولت کاری میں مبینہ طور پر ملوث تھے،کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق نیٹ ورک کے دیگر کرداروں اور ممکنہ روابط کی تحقیقات مزید گہرائی سے جاری ہے،جعلی شناختی دستاویزات نیٹ ورک سے وابستہ مزید اہم کرداروں کی گرفتاری متوقع ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق تمام ملوث افراد کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،جعلی شناختی دستاویزات اور منظم جرائم کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں