
(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، سڑکیں تالاب بن گئیں ، مری میں لینڈ سلائیڈنگ ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
ملک بھر میں مون سون کا طاقتور سپیل جاری، لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،گجرات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھواں دھار بارش سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال،رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں۔
مری میں بھی موسلا دھار بارش سے سیاح پھنس گئے،جھیکا گلی کے قریب لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری جھیکا گلی کے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی، آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے نے مزید3 روز تک مون سون کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کر دیا،پہاڑی مقامات پر کلاؤڈ برسٹ،گلیشیرز پھٹنے اور ندی نالوں میں طغیانی بڑھنےکا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا






