4

وفاقی حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرثانی کرے، پاکستان بزنس فورم

(ویب ڈیسک) بزنس کمیونٹی نے مشورہ دیا ہے کہ  وفاقی حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرثانی کرے۔

پاکستان بزنس فورم  نے وزیراعظم کو خط میں شکایت کی کہ پٹرول، ڈیز اور دوسری پٹرولیم مصناعات کی قیمت روزانہ نصف شب کو مقرر کرنے کے نئے طریقہ کار سے   غیر قانونی منافع خوری  بڑھ رہی ہے۔  پٹرولیم مصنوعات کی  قیمت کے نئے نظام کے خلاف بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو  خط لکھا تھا

   اس فارمولے کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی من مانی طور پر وصول کی جارہی ہیں، مشکل حالات میں حکومت کا کام ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ تمام بوجھ عوام پر منتقل کرنا: 
پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرِثانی کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان بزنس فورم کے خط کے مطابق حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرِثانی کرے، اس فارمولے نے بزنس کمیونٹی اور عوام کو جمود کا شکار بنا دیا ہے، اس فارمولے کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی من مانی طور پر وصول کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   بزنس فورم، بزنس کمیونٹی، پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز میں پیٹرول کی قیمت میں 24 اور ڈیزل میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، مشکل حالات میں حکومت کا کام ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ تمام بوجھ عوام پر منتقل کرنا۔

بزنس کمیونٹ یکے نمائندہ بزنس فورم  نے اپنے خط میں لکھا ہیخط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صاحب! معیشت کو سہارا چاہیے لیکن حکومت کے رویہ سے ایسا کچھ نظر نہیں آرہا، پیٹرولیم لیوی کو 18 فیصد جی ایس ٹی کے مساوی فی لیٹر مقرر کیا جائے۔

پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ  پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی سخت مخالفت کرتے ہیں،تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے فی لیٹر مارجن میں کمی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  جہلم میں نالہ بنہاں کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، سیلاب کا ریلا دیہاتوں کی طرف بڑھنےلگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں