4

رجنی کانت کا اپنی زندگی پر فلم بنانے کا منصوبہ

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار رجنی کانت کی زندگی پر مبنی بایوپک بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی زیرِ تکمیل خودنوشت کو فیچر فلم کی شکل دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت کی زندگی پر مبنی بایوپک بنانے کی اطلاعات نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کافی عرصے سے اپنی خودنوشت پر کام کر رہے ہیں، جس میں ان کی ذاتی زندگی، فنی سفر، نمایاں کامیابیاں اور درپیش مشکلات کو تفصیل سے بیان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:’’آئی بروز لفٹڈ لک‘‘ سعدیہ امام تنقید کی زد میں

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رجنی کانت نے اپنی خودنوشت کو فلم کی شکل دینے کے حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں سے بھی مشاورت کی ہے، تاہم اس منصوبے کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

 رجنی کانت کی صاحبزادی سوندریا رجنی کانت اس سے قبل تصدیق کر چکی ہیں کہ ان کے والد اپنی زندگی کی کہانی قلم بند کر رہے ہیں۔

 ان کے مطابق کتاب میں بنگلورو میں بس کنڈکٹر کی حیثیت سے جدوجہد سے لے کر جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار بننے تک کا پورا سفر شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ خودنوشت نہ صرف رجنی کانت کی زندگی کے مختلف مراحل سے پردہ اٹھائے گی بلکہ ہر کردار کے لیے ان کی محنت اور لگن کو بھی اجاگر کرے گی، اور توقع ہے کہ یہ عالمی سطح پر بھی غیرمعمولی توجہ حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں