4

جان شیرخان سکواش ٹورنامنٹ:ناصر اقبال نے انس علی کو بآسانی تین صفر سے شکست دیدی

(24 نیوز )انٹرنیشنل سکواش سٹار ناصر اقبال نے انس علی شاہ کو بآسانی 0-3سے مات دے کر جان شیر خان مارخور چیلنجر سکواش ٹورنامنٹ 2026 جیت لیا۔

 مصحف شہید انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ چیمپین شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے اپنے حریف کے خلاف مکمل طور پر بالادستی قائم کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ 

ناصر اقبال نے  محض 15 منٹ کے  مقابلے میں پہلا گیم 1-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 3-11 سے کامیابی پا کر تیسرے گیم میں 3-11 فتح حاصل کرتے ہوئے  وننگ ٹرافی اپنے نام کی،   اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں :پی ڈی ایم اے کا بالائی اضلاع میں ’’گلاف ‘‘ کے خطرے کا الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں