
(کاوش میمن)گورنر سندھ نہال ہاشمی سے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا،روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی سے ٹرانسپورٹرز شدید متاثر ہیں۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گورنر سندھ کو ٹرانسپورٹرز کے تحفظات سے آگاہ کیا،وفاقی حکومت کے مشکل فیصلوں میں ساتھ دینے کی اپیل کی گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ نہیں، 15 روز یا ایک ماہ بعد کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ مسلسل بڑھتی ایندھن کی قیمتوں سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ دباؤ کا شکار ہے،جنگی حالات میں بھی ٹرانسپورٹرز قومی مفاد میں خدمات انجام دے رہے ہیں،نقصان کے باوجود ٹرانسپورٹرز گاڑیاں سڑکوں پر چلا رہے ہیں۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کہا کہ ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے،دسمبر میں حکومت سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے،گورنر سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دریں اثنا گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر حکومت سے تعاون کرے۔
یہ بھی پڑھیں :کویت نے پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دیدی






