
(24نیوز)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادی،جس میں پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مسلسل تنزلی پر تشویش کااظہار کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق 2006 میں پاکستانی پاسپورٹ 79ویں جبکہ2026 میں 101ویں نمبر پر پہنچ گیا۔معاشی مشکلات، سیکیورٹی خدشات اور غیر قانونی ہجرت تنزلی کی بڑی وجوہات قراردی گئی ہے۔
کامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ حکومت پاسپورٹ کی عالمی ساکھ بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی گرتی ہوئی عالمی حیثیت پر فوری پارلیمانی بحث کرائی جائے۔
سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاکہ یہ قومی وقار اور عوامی مفاد کا اہم معاملہ ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے معاملہ فوری طور پر ایوان میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ، دیگر غیرملکی کرنسیاں مہنگی ہو گئیں






