1

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

( 24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 5 ہزار ایک سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 2 سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:چیئرمین FBR کانیا حکم،   ٹیکس دہندگان میں کھلبلی!

یاد رہے کہ  2 روز قبل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھاتھا۔

 کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا تھا، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں