1

آزاد کشمیر :کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا سکیورٹی پوسٹ پر حملہ، رینجرز کا سپاہی شہید،3 زخمی

 (احمد منصور  )آزاد کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تشدد کا راستہ اختیار کر لیا، راولاکوٹ کی طرف لانگ مارچ کرنے کی کوشش ،سکیورٹی پوسٹ پر حملہ ، رینجرز کے سپاہی علی رضا  شہید، 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  آزاد کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تشدد کا راستہ اختیار کر لیا۔

راولاکوٹ پولیس کے مطابق ، رات دس بجے کالعدم تنظیم نے راولاکوٹ کی طرف لانگ مارچ کرنے کی کوشش کی۔

 یہ بھی پڑھیں:الیکشن میں ہنگامہ آرائی،سابق وزیر گرفتار، سنگین الزامات سامنے آ گئے

 راولاکوٹ کی مضافات میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے سکیورٹی پوسٹ پر حملہ کر دیا ، جس کے نتیجے میں رینجرز کے سپاہی علی رضا نے جامِ شہادت نوش کیا۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کے حملوں میں پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوئے، فسادی عناصر نے رینجرز اور پولیس کی ایک، ایک گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں