1

عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری پاسپورٹ اب فوری بنیادوں پر بن سکیں گے

(شاہد سپرا)وزارت مذہبی امور کی کاوشوں سے حج 2027 کے عازمین کے لیے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی اہم سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

وزارت کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے ایسے پاکستانی پاسپورٹ کا مؤثر ہونا لازمی ہوگا جو 16 نومبر 2027 تک کارآمد ہو۔

اسی مقصد کے پیش نظر پاسپورٹ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عازمین حج کی قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول کریں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج پاسپورٹ رولز 3(c) کے تحت مقررہ مدت سے پہلے بھی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:BYD نے اپنی سستی ترین نئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

اس ضمن میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے علاوہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں قائم پاسپورٹ دفاتر کو بھی تجدید کی درخواستیں جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 وزارت مذہبی امور نے تمام خواہشمند عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ مراحل کے لیے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ پہلے سے تیار رکھیں، کیونکہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر حج 2027 کے لیے کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں