2

جاپان میں7.1شدت کا زلزلہ سونامی  کی وارننگ جاری

(24نیوز)جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جاپانی نیشنل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد جاپانی حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے زلزلے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات اور سونامی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب میکسیکو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:فی تولہ ریٹ یکدم گرگیا،  سونا  ہزاروں روپے سستا۔۔!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں