1

فی تولہ ریٹ یکدم گرگیا   سونا  ہزاروں روپے سستا۔۔!

(24نیوز)پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا  4300 روپےسستا ہو کر4لاکھ 27ہزار 436روپے  روپےکا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 3687 روپےکم ہوکر 3لاکھ 66ہزار 457روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 174 روپےکم ہوکر 6223 روپےہوگئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 43 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4050 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کا خزانہ محفوظ کرنے کی تیاری!وزیراعظم کا بڑا حکم آگیا

واضح رہے گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے بڑھ کر 4  لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3430روپے بڑھ کر 3  لاکھ 70 ہزار 143 روپے ہوگئی تھی۔

 عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت40 ڈالر بڑھ کر 4093 ڈالر فی اونس ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں