2

بڑا اپ سیٹ!  سابق وزیر اعظم اپنی نشست ہار گئے

(حاشر وڑائچ )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بڑے برج الٹ گئے،  پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین اپنی آبائی نشست ہار گئے, سابق وزیر اعظم انوار الحق بھی شکست کھا گئے۔

 تصفیلات کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے  غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے اظہر صادق 15427 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔  پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

 یہ بھی پڑھیں:2 اگست تک موسلا دھاربارشیں! الرٹ جاری۔۔!

 حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا اور یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

 حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11676 ووٹ لے کر  کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں