
(زاہد چودھری) نوجوانوں میں ڈاکٹر بننے کا رجحان بتدریج کم ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے امیدواروں میں کمی ریکارڈ کی گئی، رواں سال ایم ڈی کیٹ کے پنجاب سے 48 ہزار 525 امیدوار سامنے آئے۔
گزشتہ برس پنجاب سے ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی تعداد 50 ہزار 461 تھی،رواں سال ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والوں میں لڑکیوں کی تعداد 74 فیصد سے زائدہے۔
میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمندوں کی تعداد مسلسل تین سال سے کم ہورہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار متعارف، نوٹیفکیشن جاری






